Friday, May 17, 2024

فلسطین کی بگڑتی صورتحال ، وزیر خارجہ عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے

فلسطین کی بگڑتی صورتحال ، وزیر خارجہ عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے
May 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے۔

انقرہ ہوائی اڈے پر انقرہ کے ڈپٹی گورنر اسماعیل کوریجی، ترکی میں پاکستان کے سفیر سائیرس قاضی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کل ،سوڈان ، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ ترکی سے نیویارک جائیں گے۔ وزیر خارجہ نیویارک میں مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔