Friday, March 29, 2024

فلسطین کا اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ

فلسطین کا اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ
December 19, 2017

یروشلم (92 نیوز) امریکی ویٹو کے بعد فلسطین نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کئے جانے کیخلاف قرار داد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کئے جانے کے بعد فلسطین اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلائے گا۔
اجلاس بلانے کیلئے فلسطین کی جانب سے درخواست آئندہ 48 گھنٹے میں دے دی جائیگی۔
فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقدام سے امریکی صدر نے امن کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ امید ہے عالمی برادری صدر ٹرمپ کے اعلان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دے گی اور فلسطینیوں کا ساتھ دے گی۔