Wednesday, May 1, 2024

فلسطین نے ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ریپبلک میں تعینات سفیر واپس بلا لیے

فلسطین نے ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ریپبلک میں تعینات سفیر واپس بلا لیے
May 17, 2018
مشرقی یروشلیم (92 نیوز) فلسطین نے امریکی سفارتخانےکی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی تقریب میں شریک چار ممالک سے اپنےسفیر واپس بلا لئے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ریپبلک میں تعینات سفیروں کو واپس بلا لیا ۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق ان چاروں ممالک کے سفیروں نے اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے حوالے سےایک سرکاری تقریب میں شرکت کی تھی۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق سفیروں کو مشاورت کیلئےطلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے کہا کہ اس نے صیہونی ریاست میں تعینات چھیاسی ممالک کے سفارتی مندوبین کو دعوت دی تھی، جن میں سے تینتیس ممالک کے سفیروں تقریب میں شریک ہوئے۔