Friday, May 17, 2024

فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، شاہ محمود قریشی

فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، شاہ محمود قریشی
May 18, 2021

انقرہ (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا جنرل اسمبلی کا اجلاس بلانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ امریکا اور دیگر ممالک مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔ معصوم بچوں کی سسکیاں دنیا کے کانوں تک پہنچنی چاہئیں۔ بجلی، پانی اور خوراک کا ترسیلی نظام تباہ کیا جارہا ہے۔ انسانی حقوق کا دوہرا معیار ختم ہونا چاہیے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔