Monday, September 16, 2024

فلسطین میں اسرائیلی بربریت، کشمیری رہنما مشال ملک کی زیر قیادت مظاہرہ

فلسطین میں اسرائیلی بربریت، کشمیری رہنما مشال ملک کی زیر قیادت مظاہرہ
April 1, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف کشمیری حریت رہنما مشال ملک کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

 فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور سفاکیت کے خلاف مشال ملک کی زیر قیادت نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

 مظاہرین نے اسرائیل اور بھارت کےخلاف زبردست نعرے بازئ کی ۔

 احتجاجی ریلی کے بعد حریت رہنما مشال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل نے ظلم کی انتہا کر دی ہے ، 15 افراد کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر دیا ہے۔  انھوں نے کہا کہ دنیا کا انصاف مر گیا ہے اور ہم پر بربریت جاری ہے ۔

 حریت رہنما مشال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ہماری چیخیں کیوں سنائی نہیں دیتی۔ اقوام متحدہ کے ارکان گونگے بہرے ہو چکے ہیں، بھارت اور اسرائیل کی ایک ہی پالیسی ہے ۔

 کشمیری حیریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں کوئی زندگی محفوظ نہیں ، کشمیر میں نماز جنازہ پر شیلنگ کی جا رہی ہے، بھارت کی یہ کون سی جمہوریت ہے اور کون سی پالیسیاں ہیں۔ انھوں نے کہا وہ ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی ۔