Wednesday, April 24, 2024

فلسطین میں آئندہ ماہ شیڈول پارلیمانی انتخابات ملتوی

فلسطین میں آئندہ ماہ شیڈول پارلیمانی انتخابات ملتوی
April 30, 2021

رام اللہ (92 نیوز) فلسطین میں آئندہ ماہ شیڈول پارلیمانی انتخابات ملتوی ہو گئے۔ صدر محمود کے مطابق فیصلہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ووٹنگ کی اجازت نہ دینے پر کیا۔

اسرائیل نے الیکشن تیاریوں پر چیئرمین الیکشن کمیشن کو گرفتار کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ فلسطینیوں کو ووٹنگ حقوق کی گارنٹی ملنے تک انتخابات نہیں ہوں گے۔

فلسطین میں آخری بار الیکشن 2006 میں ہوا تھا۔