Friday, April 19, 2024

فلسطین میں 15 سال بعد انتخابات کا شیڈول جاری

فلسطین میں 15 سال بعد انتخابات کا شیڈول جاری
February 10, 2021

غزہ (92 نیوز) فلسطین میں 15 سال بعد انتخابات کا شیڈول جاری ہو گیا۔ 14 سیاسی جماعتیں انتخابی طریقہ کار پر متفق ہو گئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق فلسطین کی چودہ جماعتوں نے انتخابات کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ تمام جماعتوں نے انتخابات کے وقت پر انعقاد، نتائج کا احترام اور انہیں تسلیم کرنے کا عہد کیا۔ ممکنہ انتخابی تنازعات کے حل کیلئے الیکشن کورٹ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

تمام جماعتوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مغربی کنارے میں پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت  پولیس جبکہ غزہ میں حماس کے کارکنان کریں گے۔

فلسطین میں پارلیمانی انتخابات بائیس مئی اور صدارتی اکتیس جولائی کو ہوں گے۔