Friday, March 29, 2024

فلاڈلفیا میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، پانچ افراد ہلاک، پچاس زخمی، دو سو چالیس مسافر سوار تھے، ٹرین نیویارک سے واشنگٹن جا رہی تھی

فلاڈلفیا میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، پانچ افراد ہلاک، پچاس زخمی، دو سو چالیس مسافر سوار تھے، ٹرین نیویارک سے واشنگٹن جا رہی تھی
May 13, 2015
فلاڈلفیا (ویب ڈیسک) امریکی شہر فلا ڈلفیا میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ پچاس افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈلفیا میں ٹرین کی دس بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس میں پانچ افراد ہلاک اور پچاس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق مسافروں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ مسافر ٹرین نیویارک سے واشنگٹن جا رہی تھی جس میں دوسو چالیس مسافر سوار تھے۔ حادثے کے باعث علاقے میں ٹرین سروس جزوی طور پر معطل ہو گئی ہے۔