Thursday, April 18, 2024

فلاحی معاشرے کم آمدن طبقات کو اوپر اٹھاتے ہیں، وزیر اعظم

فلاحی معاشرے کم آمدن طبقات کو اوپر اٹھاتے ہیں، وزیر اعظم
November 30, 2019
لاہور (92 نیوز) مہذب معاشرے میں امیر اور غریب میں فرق نہیں ہوتا، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ فلاحی معاشرے کم آمدن والے طبقات کو اوپر اٹھاتے ہیں، چھوٹے کسانوں کیلئے پاکستان میں قرضہ لینا اب تک ناممکن تھا، یہ ابتدا ہے عوام کو غربت سے نکلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصد کسان 12 ایکڑ یا اس سے کم کا ہے، زرعی ترقیاتی بینک کا براحال ہے، آئی ٹی کے ذریعے کسانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، آج ہم اسی لیے چین کی طرف دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں گیا تو غربت کے خاتمے سے متعلق پریزنٹیشن لی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا بیس کے ذریعے ہر قسم کے غریب افراد کو اوپر اٹھائینگے، اہم چیز یہ ہے کہ پہلے ہم ڈیٹا بیس کو ٹھیک کریں، مستحق لوگوں کو قرضہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساری توجہ معیشت کو بہتر کرنے پر تھی،قرضہ کی قسطیں دی جس کی وجہ سے معیشت پر پریشر تھا، روپے کی قدر بہتر ہوگئی، معیشت ٹھیک کرنے کے بعد ہی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے گا۔ وزیراعظم مزید بولے کہ وزیراعلیٰ پنجاب لوگوں کو بھی بتائیں کہ وہ کیا کیا اچھے کام کررہے ہیں، پاکستان کی ریکوری میں پنجاب لیڈ کرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کو داد دیتا ہوں۔