Friday, April 26, 2024

فلاحی ریاست احساس اور رحم کی وجہ سے بنتی ہے ، عمران خان

فلاحی ریاست احساس اور رحم کی وجہ سے بنتی ہے ، عمران خان
November 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد جناح کنونشن میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا فلاحی ریاست احساس اور رحم کی وجہ سے بنتی ہے۔ جناح کنونشن میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ایک صوفی بزرگ نے انہیں دین کی جانب راغب کیا۔ انہوں نے کہا میرا راستہ نہ بدلتا تو کینسراسپتال بناتا اور نہ سیاستدان بنتا۔ عمران خان نے کہا جس دن اللہ آپ کو راستہ دکھاتا ہے اس دن سیدھے راستے کی جدوجہد شروع ہوتی ہے۔ سیدھا راستہ نبی کریمﷺ کا راستہ ہے۔ میرے ایمان کے راستے پر حائل رکاوٹیں آہستہ آہستہ ختم ہو گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا حضورﷺ کی ساری زندگی تاریخ کا حصہ ہے۔ ریاست مدینہ کے بعد حضورﷺکی سیرت طیبہ پڑھ کر میری زندگی بدل گئی۔ حضورﷺ نے انسانوں کا کردار بدل دیا تھا۔ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔ ہندوستان میں اولیاء کرام کے ذریعے اسلام پھیلا۔ انشاءاللہ ایک دن پاکستان عظیم ملک بنے گا۔ ہم پاکستان کو اپنے کردار بدل کر بلند کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا سیرت طیبہﷺپر چلتے چلتے ہم بڑے انسان بن جاتے ہیں۔ آزادی اظہار رائے سے آپ کسی کو تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔ چاہتا ہوں 12 ربیع الاول پر ہمارا سالانہ کنونشن ہو۔ سیرت پر کتب لکھنے اور نعت پڑھنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔