Thursday, April 18, 2024

فلاحی تنظیم المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے سرگرم

فلاحی تنظیم المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے سرگرم
December 15, 2017

لندن (92 نیوز) برطانیہ کی فلاحی تنظیم المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ بے بس ڈیڑھ لاکھ روہنگیا مسلمان بھائیوں کی مدد کر چکی ہے۔ تنظیم کی ٹیم تیسری مرتبہ بنگلہ دیش میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیےآج روانہ ہو گی۔
برما کے مسلمانوں کی مدد کے لئے المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ نے لندن میں خصوصی پریس کانفرنس اورتقریب کا اہتمام کیا۔
تنظیم کے چیئرمین عبد الرزاق ساجد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ 2012 سےمسلسل برما میں مدد کا کام سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت برما کے لاکھوں بے یارومدد گار مظلوم مسلمان مدد کے مُنتظر ہیں۔
دوسری طرف برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری مُحّمد صدیق نے کہا کہ تنظیم کے اراکین خود وہاں جا کرکمبل، کپڑے، ادویات اور نقد رقم تقسیم کرتے ہیں۔
تقریب میں شریک دیگر سماجی شخصیات نے برما کےمسلمانوں کیلئے بھر پور مدد کا اعادہ کیا۔
شرکا نے کہا کہ عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔ المصطفی ٹرسٹ روہنگیا مُسلمانوں کی امداد کے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔