Thursday, March 28, 2024

فلائیڈ مے ویدر سے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کی بیلٹ واپس لے لی گئی

فلائیڈ مے ویدر سے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کی بیلٹ واپس لے لی گئی
July 8, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر سے جیتی گئی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کی بیلٹ واپس لے لی ہے۔ 38 سالہ مے ویدر نے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کو 3جولائی تک 2لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرنا تھی جسے وہ وقت پر نہ دے سکے۔ مے ویدر سے امید کی جا رہی تھی کہ وہ ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا ٹائٹل چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے مینی پیکیاو¿ سے جیت کے بعد اس بات کا اعلان بھی کیا تھا۔ یہ مقابلے دنیا کا سب سے مہنگا مقابلہ تھا اور اس نے 40 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ مے ویدر سے لی گئی بیلٹ اب ان کے ہم وطن ٹِموتھی بریڈلی کو دے دی جائے گی۔