Saturday, April 20, 2024

فلائیڈ مے ویدر اور مینی پیکیاؤ کے درمیان فائٹ آف دا سنچری لاس ویگاس میں ہو گی

فلائیڈ مے ویدر اور مینی پیکیاؤ کے درمیان فائٹ آف دا سنچری لاس ویگاس میں ہو گی
May 2, 2015
لاس ویگاس(سپورٹس ڈیسک)امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر جونیئر اور فلپائنی باکسر مینی پیکیاؤ کے درمیان  فائٹ آف دا سنچری  لاس ویگاس میں ہونے جا رہی ہے،  فائٹ امریکا میں ہفتے کی رات کو شیڈول ہے، پاکستانی وقت کے مطابق یہ مقابلہ کل صبح شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ باکسنگ کی تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ ہے جس سے فلائیڈ مے ویدر کو اٹھارہ کروڑ جب کہ مینی پیکیاؤ کو بارہ کروڑ ڈالر ملیں گے۔ فائٹ کے آرگنائزرز بھی اس مقابلے سے تین کروڑ ڈالر کمائیں گے،  فلائیڈ مے ویدر اب تک سینتالیس مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں۔ مینی پیکیاؤ چونسٹھ میں سے ستاون مقابلے جیت چکے ہیں اور انہیں پاؤنڈ فار پاؤنڈ مقابلوں میں دنیا کا بہترین باکسر قرار دیا جاتا ہے۔