Saturday, April 20, 2024

فل کولنز گلوکاری کی دنیا میں واپس آ گئے

فل کولنز گلوکاری کی دنیا میں واپس آ گئے
October 29, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی گلوکار فل کولنز نے کہا ہے کہ وہ میوزک کی دنیا سے لی گئی ریٹائرمنٹ ختم کر رہے ہیں۔ ایک جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میوزک کی دنیا سے میں مزید ریٹائر نہیں رہ سکتا، میں کام کرنے کے لیے ایک بار پھر تیار ہوں۔ یاد رہے کہ 64 سالہ گلوکار نے جنیسس بینڈ کے ممبر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ فل کولنز نے اپنے دو چھوٹے بیٹوں کی بہتر پرورش کی خاطر 2011ءمیں گلوکاری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگلے مہینے سے وہ اپنے نئے میوزک البم کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیں گے۔ کولن کے نئے بینڈ میں مشہور زیپلین ڈرمر جان بونہم کے بیٹے جیسن بونہم شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے نئے گانوں کی تشہیر کے لیے دوروں کو شیڈول کرنا شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ کولن نے سات گریمی ایوارڈ، چھ برٹ ایوارڈ اور دو گولڈن گلوب ایوارڈز جیتے ہیں جبکہ فلم ”ٹارزن“ کے ساو¿نڈ ٹریک کے لیے ان کو آسکر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔