Thursday, April 25, 2024

فطرہ ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا گیا

فطرہ ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا گیا
May 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے فطرہ ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق صدقہ، فطرہ ، فدیہ  کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس ہے۔ گندم کے حساب سے فطرہ  100 روپے، فدیہ صوم 30 یوم 3 ہزار روپے اور کفارہ صوم 6000 روپے ہے جبکہ جو کے حساب سے فطرہ  400، فدیہ صوم 30 یوم 12 ہزار اور کفارہ صوم 24000 روپے ہے۔

پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل

جاری اعلامیہ کے مطابق کھجور کے حساب سے فطرہ  1600، فدیہ صوم 30 یوم 48 ہزار اور کفارہ صوم 96 ہزار روپے ہے جبکہ کشمش کے حساب سے فطرہ 1920، فدیہ صوم 30 یوم 57 ہزار  600 اور کفارہ صوم ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہے۔ اس کے علاوہ پنیر کے حساب سے فطرہ 2940، فدیہ صوم 30 یوم 88 ہزار 200 اور کفارہ صوم ایک لاکھ 76 ہزار 400 روپے ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہےکہ اہل ثروت مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔