Friday, March 29, 2024

فضل الرحمٰن سے ملاقات، پی ڈی ایم میں واپسی پر کوئی بات نہیں ہوئی، بلاول بھٹو

فضل الرحمٰن سے ملاقات، پی ڈی ایم میں واپسی پر کوئی بات نہیں ہوئی، بلاول بھٹو
November 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت کو آئے روز شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا، پارلیمنٹ میں اپوزیشن متحد ہوکرحکومت کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنائے گی، تمام معاملات باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔