Thursday, April 25, 2024

فضل الرحمن کے جلوس کیساتھ داخل اور پھر غائب گاڑیوں بارے تحقیقات شروع

فضل الرحمن کے جلوس کیساتھ داخل اور پھر غائب گاڑیوں بارے تحقیقات شروع
October 30, 2019
لاہور (92 نیوز) مولانا فضل الرحمن کے جلوس کے ساتھ آنے والی لگژری گاڑیاں، ویگو ڈالے اور جیپیں لاہور میں داخل ہونے کے بعد کہاں گئیں، اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں، جے یوآئی ف کی اپنی پریس ریلیز کے مطابق ہزار سے زائد گاڑیاں اور ویگو ڈالے جلوس میں شامل تھے۔ جمعیت علماءاسلام کی اپنی پریس ریلیز کے مطابق ہزار سے زائد گاڑیاں اور ویگو ڈالے جلوس میں شامل تھے، لاہور سے اسلام آباد روانگی کے وقت ویگو ڈالے، جیپیں اور لگژری گاڑیوں میں سے 25 فیصد بھی جلوس میں شامل نہیں تھیں۔ یہ لگژری گاڑیاں اور ویگو ڈالے جلوس میں شامل ہونے کیلئے تھے یا جلوس کی آڑ میں کسی نے منگوائے تھے جس پر اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور میں داخل ہوتے وقت 20 سے 25 ہزار تعداد جلوس کے ساتھ آئی مگر لاہور سے اسلام آباد کیلئے جانے والے جلوس میں 10 ہزار بھی افراد نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق جلوس کے ساتھ آنے والے زیادہ افراد اسلام آباد کے بجائے رائیونڈ اجتماع میں چلے گئے ہیں۔ ادھر دوسری جانب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 240 ویگو ڈالے اور 690 گاڑیاں جلوس میں شامل تھیں، لاہور سے روانگی کے وقت گاڑیوں کی یہ تعداد 25 فیصد رہ گئی تھی۔