Friday, May 17, 2024

فضل الرحمن کی جے یو آئی وفد کے ہمراہ مریم نواز سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

فضل الرحمن کی جے یو آئی وفد کے ہمراہ مریم نواز سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
March 21, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے وفد کے ہمراہ مریم نواز سے ملاقات کی، ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ ملتوی ہونے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جاتی امراء میں ہونے والی مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کی اس ملاقات کے موقع پر حمزہ شہباز، رانا ثنااللہ، پرویز رشید و دیگر ن لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

اس سے قبل جاتی امراء میں رانا ثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی، یہ لڑائی حق و سچ کی ہے، یہ سب کچھ پیپلزپارٹی کے لئے بہتر نہیں ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔ میری ذاتی رائے ہے یہ غلطی سے بڑی چیز ہے۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ لانگ مارچ ضرور ہوگا، یہ استعفوں کیساتھ ہوتاہے یا اس کے بغیر پی ڈی ایم اس کا فیصلہ کرے گی۔