Saturday, May 11, 2024

فضل الرحمن فتویٰ دیں کہ بھوک میں سرکاری گوداموں کو لوٹ لیا جائے ، محمود اچکزئی

فضل الرحمن فتویٰ دیں کہ بھوک میں سرکاری گوداموں کو لوٹ لیا جائے ، محمود اچکزئی
January 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں کہا کہ فضل الرحمن فتویٰ دیں کہ بھوک میں سرکاری گوداموں میں لوٹ لیا جائے ۔

محمود خان اچکزئی کبھی اردو کو قومی زبان ماننے سے انکار کرتے ہیں ،کبھی لاہوریوں کو طعنے دیتے ہیں تو کبھی باڑ اکھاڑنے کی دھمکی ۔

محمود خان اچکزئی کی جانب سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، انہوں نے آج بھی عوام کواکسایا ،  کہا فضل الرحمان فتویٰ دیں بھوک میں سرکاری گوداموں کولوٹ لیاجائے۔