Saturday, May 11, 2024

فضل الرحمن ذہنی توازن کھو بیٹھے ،مایوسی کی باتیں ہی کرینگے ، شبلی فراز

فضل الرحمن ذہنی توازن کھو بیٹھے ،مایوسی کی باتیں ہی کرینگے ، شبلی فراز
January 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ فضل الرحمن اپناذہنی توازن کھو بیتھے ہیں ، مولانا کو آخر میں خالی کرسیوں سے خطاب کرنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے ، وہ ان حالات میں مایوسی کی ہی باتیں کریں گے ۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کو مسترد کرنے پر جڑواں شہروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ  حکومت نے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی ، پی ڈی ایم کا احتجاج کھودا پہاڑ ، نکلا چوہا  تھا ، لانگ مارچ کے لئے آنا ہے تو ابھی آجائیں ۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کے باوجود اپوزیشن کے احتجاج میں صرف دو تین ہزار لوگ شریک ہوئے ، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہو جانا چاہئے ، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے تینوں پارٹیز کےکیسز کا فیصلہ سنا دیا جائے ۔

انہوں نے   مزید کہا کہ  کہ نیا پنڈوراباکس اور پاناما ٹو کھلنے جارہا ہے۔