Friday, May 10, 2024

فضل الرحمن جھوٹ بولتے ہیں، شہباز گل، مولانا کورونا کے سفیر بن چکے، حلیم عادل

فضل الرحمن جھوٹ بولتے ہیں، شہباز گل، مولانا کورونا کے سفیر بن چکے، حلیم عادل
August 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور حلیم عادل شیخ نے پی ڈی ایم پر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔

معاون خصوصی شہباز گل پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ، فضل الرحمن دن رات جھوٹ بولتے ہیں، پی ڈی ایم کو ہر تحریک میں شکست ہوئی۔ ن لیگ کی جماعت فضل الرحمن کی بی ٹیم بن گئی۔ پی ڈی ایم کراچی میں پیپلز پارٹی کے خلاف جلسہ کررہی ہے۔

مریم نواز کو پوری زندگی آزاد کشمیر کا الیکشن نہیں بھولے گا، وہ موم بتی مافیا این جی اوز کو آگے لانا چاہتی ہیں۔ خواتین کو حقوق دلوانے نکلیں تھیں لیکن پی ڈی ایم نے انہیں جلسے میں ہی نہیں آنے دیا، انہیں پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے۔ اگلے الیکشن میں ن لیگ کا جی ٹی روڈ سے بھی صفایا ہو جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا، پیپلز پارٹی اپنی 13 سال کی کارکردگی بتائے، جو فنڈز ڈکار لئے گئے ہیں ان کا حساب کیا ہے۔ کہا کہ، عمران خان کو اللہ کے سوا کسی کا ڈر  نہیں، وہ صرف مدینہ کی ریاست چاہتے ہیں۔

پاکستان کی معیشت بہتر ،ایکسپورٹ بھی اچھی ہے ،شہبازگلمزدور کی تنخواہ بھی بڑھ گئی، معاملہ بہتری کی طرف جا رہا ہے، دنیا افغانستان میں  پاکستان کے کردار کی تعریف کررہی ہے۔

ادھر حلیم عادل شیخ کہتے ہیں، مدارس کے بچوں کو زبردستی جلسے میں لانا کہاں کی اخلاقیات ہے، مولانا کورونا کے سفیر بن چکے ہیں، ان بچوں پر رحم کریں۔