Wednesday, April 24, 2024

فضل الرحمن اور آصف زرداری حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر متفق

فضل الرحمن اور آصف زرداری حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر متفق
January 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری نے حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر متفق یوگئے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن غیر رسمی گفتگو میں کہا، استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن نہیں لیا، حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ سینٹ الیکشن سے پہلے استعفے دیتے تو حکومت کو فائدہ ہوتا۔ استعفے اور لانگ مارچ سینٹ الیکشن کے بعد ہو گا۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے شکوہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر تحریک عدم اعتماد کا بیانیہ کیوں دیا گیا۔ تمام فیصلے مشاورت سے کرنے پر اتفاق کے بعد ایسے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔ بہتر ہوتا 4 فروری کو پیپلز پارٹی سربراہان اجلاس میں تجویز لاتی اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جاتا۔

ادھر پی ڈی ایم نے پانچ فروری کا جلسہ راولپنڈی کے بجائے مظفرآباد میں منتقل کردیا۔ مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔

معاون خصوصی شہبازگل نے کرپشن بچاؤ جلسے کو کشمیرکاز سے جوڑنا شرمناک قرار دے دیا۔