Friday, April 19, 2024

فضل الرحمان کے پلان خفیہ رکھنے پر اتحادی شکوک و شبہات کا شکار

فضل الرحمان کے پلان خفیہ رکھنے پر اتحادی شکوک و شبہات کا شکار
November 4, 2019
لاہور ( روزنامہ 92 نیوز)  جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیرمولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپنے پلان کو خفیہ رکھنے پر ان کے اتحادی شکوک و شبہات کا شکار ہوگئے ہیں،دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مائنس مولانا فضل الرحمن رابطے شروع کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے قائدین نے کئی بارمولانا فضل الرحمان  سے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کوئی جواب دیا نہ اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے دیگر ذمہ داروں نے کوئی اشارہ دیا ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین نے جمعیت علماء اسلام (ف) کو بنیادی طے شدہ امور کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں یہ سمجھ رہی ہیں کہ ان سے جو کچھ طے کیا گیاتھا اب سے برعکس کچھ ہونے کو جارہا ہے ،بے چینی کی یہ لہر پوری اپوزیشن جماعتوں میں محسوس کی جارہی ہے لیکن مولانا فضل الرحمٰن ابھی تک اپوزیشن کو کسی خفیہ منصوبہ بندی کے بارے میں کچھ بتانے کو تیار نہیں ۔ حکومت مخالف احتجاج کی حمایت کرنیوالی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے اس رویہ پر پریشان ہیں اور باہمی مشاورت شروع کردی ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اپوزیشن سے رابطے بھی اس سلسلہ کی کڑی ہیں ۔