Wednesday, April 24, 2024

فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی
October 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) دھرنے سے قبل حکومت اور جے یو آئی میں قانونی جنگ شروع ہوگئی، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نے مارچ اور دھرنے کے خلاف درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ شہری نے مارچ اور دھرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروزاہ کھٹکٹایا تو عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ [caption id="attachment_244840" align="alignnone" width="920"]فضل الرحمان، آزادی مارچ، دھرنے کیخلاف درخواست، سماعت آج، اسلام آباد، 92 نیوز فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی[/caption] اسلا م آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ آج سماعت کریں گے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرا ر آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق حکومت مخالف دھرنے اور آزادی مارچ کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس خود سماعت کریں گے۔ شہری حافظ احتشام نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے کی جگہ مختص کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ درخواست میں مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکنے حکم دینے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم، سربراہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا۔