Friday, March 29, 2024

فضل الرحمان کی زیر صدارت اے پی سی ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

فضل الرحمان کی زیر صدارت اے پی سی ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
June 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) فضل الرحمان کی زیر صدارت  اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس  ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی صدر شہباز شریف  اور مریم نواز  کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی پارٹی وفد کے ہمراہ  شریک ہوئے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی شیر پاؤ کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ ،  عوامی نیشنل پارٹی سے  اسفند یار ولی  اور امیر حیدر ہوتی ،پشتونخوا عوامی ملی پارٹی سے محمود خان اچکزئی  بھی کانفرنس میں شریک ہوئے ۔ اے پی سی میں بجٹ منظوری کو رکوانے، حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کے شیڈول پر مشاورت کی گئی جب کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے 25 جولائی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی تجویز دے دی ، کہا کہ  دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت کے باقی رہنے کا کوئی جواز نہیں،حکومت کے خلاف اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہئے۔ ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت عوام کی نمائندگی کرہی نہیں سکتی، آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ عوام دشمن، کسان دشمن اور کاروبار دشمن ہے۔