Tuesday, May 7, 2024

فضل الرحمان کی زیر صدارت 5جماعتی اپوزیشن کا اجلاس،امیدوار برقراررکھنے کافیصلہ

فضل الرحمان کی زیر صدارت 5جماعتی اپوزیشن کا اجلاس،امیدوار برقراررکھنے کافیصلہ
September 4, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر پانج جماعتی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمن نے کی ، اجلاس میں  صدر کے انتخابات کیلئے اپنا امیدوار دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں نے وعدہ کرکے شہباز شریف کے نام پر اتفاق نہیں کیا ، پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر اعتزاز احسن کا نام تجویز کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ، ان سے  درخواست کی کہ وقت کم ہے ، اپوزیشن کا ایک امیدوار ہونا چاہئے ،اعتزاز احسن کے بارے زمینی حقیقت یہ ہے کہ پوری اپوزیشن ایک پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار نہیں ہوسکتی ۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ میں بات چیت کر کے اپنا فرض پورا کر چکا ہوں ،متحدہ اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار فضل الرحمن ہی ہے ، سب نے یہی کہا کہ فضل الرحمان ہی اپوزیشن کے امیدوار ہیں ۔