Wednesday, May 15, 2024

فضل الرحمان کا مقصد ملک کی بہتری نہیں، اقتدار کی ہوس ہے ، شہباز گِل

فضل الرحمان کا مقصد ملک کی بہتری نہیں، اقتدار کی ہوس ہے ، شہباز گِل
January 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا فضل الرحمان کا مقصد ملک کی بہتری نہیں، اقتدار کی ہوس ہے۔

شہباز گِل کا کہنا تھا مولانا اسلام کا نام استعمال کر کے اسلام آباد کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ اقتدار کی لالچ میں مولانا در در کی خاک چھان رہے ہیں۔ مولانا اپنی اور اپنے حواریوں کی کرپشن بچانے کیلئے اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں۔ مولانا کی کسی بات میں بھی غریب کا ایجنڈا شامل نہیں ہوتا۔ دس سال میں ذاتی اثاثے پچاسی فیصد بڑھانے والے قومی مجرم ہیں۔ معیشت کے مثبت اشارے درباریوں اور مفاد پرست ٹولے کیلئے باعث تکلیف ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا شوباز اینڈ کمپنی نے بے دردی سے عوامی پیسہ لوٹا۔ پنجاب کو بارہ سو ارب کے قرض میں ڈبو کر معاشی گھاؤ دیئے۔