Thursday, April 18, 2024

فضل الرحمان کا عمران خان کے استعفے یا 3 ماہ میں انتخابات کا مطالبہ

فضل الرحمان کا عمران خان کے استعفے یا 3 ماہ میں انتخابات کا مطالبہ
November 8, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جمعیت علماء اسلام ف کا آزادی مارچ پلان بی کیطرف بڑھنے لگا۔ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے حکومت کو پیغام پہنچا دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا استعفی یا تین ماہ میں انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ حکومت بھی ان ایکشن ۔وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور چوہدری پرویز الہی کی ملاقات۔ واضح کیا کہ استعفیٰ کسی صورت نہیں دوں گا۔ جمعیت علماء اسلام ف کا آزادی مارچ نیا رخ اختیار کرنے لگا جبکہ حکومت پر بھی دبائو بڑھنے لگا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے بھی شرکت کی۔ چودھری پرویز الہی نے مولانا فضل الرحمان کیطرف سے اہم پیغام پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ عمران خان کا استعفی یا  تین ماہ میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دو ہی آپشن دئیے گئے کہ 12 ربیع الاول تک حکومت فیصلہ کرے۔ ورنہ پلان بی پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا۔ استعفٰی والی بات پر وزیراعظم بھی ڈٹ گئے، واضح کردیا کہ استعفیٰ کسی صورت نہیں دوں گا۔ اگر شرط صرف استعفٰی کی ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ یہ بھی کہا کہ کھلے دل سے احتجاج اور مارچ کی اجازت دی معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بھی تیار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام نے پلان بھی کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے جس کے تحت آزادی مارچ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جائیگا اور ملک کی بڑی شاہراہوں کی بند کیا جائیگا۔ تمام صوبائی اور قومی اسمبلی سے استعفوں کا آپشن بھی اس کے بعد مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا۔ حکومت نے بھی اپوزیشن کی اگلی حکمت عملی پر اپنے انتظامات کرنا شروع کر دئیے۔