Thursday, May 9, 2024

فضل الرحمان کا آزادی مارچ نیشنل گیمز کے انعقاد میں رکاوٹ بن گیا

فضل الرحمان کا آزادی مارچ نیشنل گیمز کے انعقاد میں رکاوٹ بن گیا
October 16, 2019
پشاور (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ 33 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد میں رکاوٹ بن گیا۔ آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل نہ ہوئی۔ صوبائی حکومت کو نیشنل گیمز کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کرنا پڑگئی، 33 ویں نیشنل گیمز اب 9 نومبر سے شروع ہوں گے۔ نیشنل گیمز کا انعقاد اور مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ، دونوں ایونٹ آئے ایک ساتھ آنے پر خیبرپختونخوا حکومت کےلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی تھی۔ نیشنل گیمز کو سکیورٹی دے یا پھر مولانا کے آزادی مارچ سے نمٹے۔ وزیراعلٰی محمودخان نے نیشنل گیمز کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دی تو وزیرکھیل محمد عاطف نے اس اتفاق نہ کیا۔ وزیرکھیل محمد عاطف نے نیشنل گیمز کے انعقاد کی تاریخ تبدیل نہ کی ۔ لیکن وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی ٹویٹ کرکے نیشنل گیمز 26 اکتوبر کی بجائے 9 نومبر کو منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ شوکت یوسفزئی کی ٹویٹ کے مطابق نیشنل گیمز9 نومبر سے 14 نومبر تک ہوں گی۔