Thursday, March 28, 2024

فضل الرحمان ڈٹ گئے ، تحریک واپس لینے سے صاف انکار کر دیا

فضل الرحمان ڈٹ گئے ، تحریک واپس لینے سے صاف انکار کر دیا
July 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیامولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو تحریک واپس لینےسے انکار کردیا  کہتے ہیں موقف اصولی ہے،،پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے مولانا  فضل الرحمان  نے  اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس لینے پر بات چیت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ڈی سیٹ  تحریک واپس لینے کی درخواست کی  تو  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحریک قانون و انصاف کے مطابق ہےاور ان کا موقف اصولی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں  وزیر اعظم نواز شریف نے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ سے کہا کہ سیاسی مفاہمت کو برقرار رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس لی جائے۔