Wednesday, April 24, 2024

فضل الرحمان نے جلسہ ملتوی ہونے کے مریم اورنگزیب کے بیان کی تردید کردی

فضل الرحمان نے جلسہ ملتوی ہونے کے مریم اورنگزیب کے بیان کی تردید کردی
October 31, 2019
گوجر خان (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان نے مریم اورنگزیب کی جانب سے جلسہ ملتوی کرنے کے  بیان کی تردید کر دی ، کہا کہ سب طے شدہ پروگرام کے مطابق ہو گا  ، جلسہ ملتوی نہیں ہوگا۔ گوجر خان سے اسلام آباد روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام کارکن  اور قافلے اپنی ترتیب کے مطابق اسلام آباد جلسہ گاہ میں پہنچیں ، مارچ بھی ہوگا اور جلسہ بھی ۔ اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے  اعلان کیا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے آج اسلام آباد ہونے والا جلسہ منسوخ کر دی اہے ، جلسہ رحیم یار خان میں ہونے والے  ٹرین حادثے کے باعث منسوخ کیا گیا جو اب کل ہوگا۔ جے یو آئی کے آزادی مارچ کا مرکزی کارواں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں  روات پہنچ چکا ہے ، احسن اقبال اور پرویز رشید بھی قافلے کے ہمراہ ہیں ۔ دوسری جانب پشاور سے  آنے والا کارواں  اسلام آباد میں داخل ہو چکا ہے  جبکہ اسفد یار ولی کی زیر قیادت اے این پی کا قافلہ بھی اسلام آباد پہنچ گیا ۔