Thursday, April 18, 2024

فضل الرحمان بیروزگار ہو گئے ہیں ، میاں اسلم اقبال

فضل الرحمان بیروزگار ہو گئے ہیں ، میاں اسلم اقبال
October 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے مولانافضل الرحمان پر تابڑ توڑ حملے  کرتے ہوئے کہا کہ  مولانا اسلام فروخت کر کے اسلام آباد خریدنا چاہتے ہیں ، وہ بیروزگار ہو چکے ہیں اور سڑکوں پر روزگار تلاش کر رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں انتشار سے بھارت کو فائدہ ہوگا،،نوازشریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتا، عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مولانا دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹا کر پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کیلئے افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں ، حکومت نواز شریف کے علاج کیلئے ہر طرح کا عاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ میاں اسلم اقبال کاکہناتھاکہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہےسابقہ حکومتوں کا دس ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ،عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔