Thursday, March 28, 2024

فضل الرحمان بات اسلام کی کرتے مگر ان کی نظر اسلام آباد پر ہے ، شیخ رشید

فضل الرحمان بات اسلام کی کرتے  مگر ان کی نظر اسلام آباد پر ہے ، شیخ رشید
October 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر حکومتی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو نشانے پر رکھ لیا  ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بات تو اسلام کی کرتے ہیں مگر ان کی نظر اسلام آباد پر ہے۔ پی ٹی آئی کی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مولانا  جو چاہے کر لیں کرپٹ سیاستدان اب بچ نہیں پائیں گے ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے  کہا مولانا فضل الرحمان بات تو اسلام کی کرتے ہیں مگر ان کی نظر اسلام آباد پر ہے ۔ اُنہوں نے نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف این آر او حاصل کرنے کےلیے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں ۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام کی خدمت کرنی چاہیے لیکن وہ نواز شریف کی خدمت کر رہے ہیں ۔ ایک دن آئے گا جب دونوں اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر حلوہ کھا رہے ہوں گے ۔ زرتاج گل نے کہا کہ شہباز شریف نے تسلیم کیا کہ 4 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود وہ پنجاب کو ایک قطرہ صاف پانی بھی فراہم نہ کر سکے، اگر آصف زرداری کے دوست کرپٹ ہیں تو پھر نیب پر اعتراض کیوں ہے ۔ زرتاج گل نے مزید کہا کہ مولانا جو چاہے کر لیں کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن نہیں رکے گا ۔ اے پی سی بلانے سے کرپٹ عناصر کی جان چھوٹنے والی نہیں۔