Thursday, March 28, 2024

فضل الرحمان اور اکرم درانی کے ہوتے ہوئے یہودیوں کوکسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں : عمران خان

فضل الرحمان اور اکرم درانی کے ہوتے ہوئے یہودیوں کوکسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں : عمران خان
May 10, 2016
پشاور(92نیوز)عمران خان نےجلسے میں مولانافضل الرحمان اوراکرم درانی کوبھی کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا، کہنے لگے کہ مولاناصاحب!آپ کےہوتےہوئےیہودیوں کوکسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں، خدانخواستہ ملک کاوزیراعظم یہودی ہوتو آپ اس کے بھی وزیربن جائیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کو کہا کہ آپ ارکانِ اسمبلی خریدوگے،آپ  علمائے اسلام کہلا کر ایسا کریں گے،آپ کوشرم آنی چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق کپتان نے پشاورمیں پاور شو کیا تو ہوم  گراؤنڈ کا  فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے میں مخالفین کوخوب باؤنسرزمارے، کہا کہ فضل الرحمان اوراکرم درانی پیسےکے پجاری ہیں، مولاناصاحب!آپ کےہوتےہوئےیہودیوں کوکسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں. سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کی بنی گالاجانا اورحکومت گرانے کی دھمکیوں کاجواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خود کو اسلام کے علماٗ کہلوانے والے ایسا کررہے ہیں، انہیں شرم آنا چاہیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں پولیس اوراسکولوں کو ٹھیک کرکےکرپشن بھی کم کردی، بہت جلد یونیورسٹیوں اوراسپتالوں کانظام بھی ٹھیک کردیں گے۔ میاں صاحب بنوں جائیں گے توانہیں نیا پاکستان کیسے نظرآئے گا۔