Sunday, May 19, 2024

فضل الرحمان انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ، میاں اسلم اقبال

فضل الرحمان انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ، میاں اسلم اقبال
October 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب  میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ،  خلاف ورزی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  مولانا کی جماعت کے وائرل ہونے والے لیٹر میں ڈنڈے لانے کا کہا گیا ہے  ، ن لیگ اور پی پی کو پتہ ہے مولانا توڑ پھوڑ چاہتے ہیں،دھرنے میں شامل نہ ہونےکا اچھا فیصلہ کیا ہے۔