Sunday, September 8, 2024

فضل الرحما ن کا وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کو ملاقات کا وقت دینے کا مطالبہ

فضل الرحما ن کا وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کو ملاقات کا وقت دینے کا مطالبہ
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم  سے مطالبہ کر دیا کہ ایم کیو ایم کو ملاقات کا موقع دیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مولانہ فضل الرحمان سے ٹیلی فونک  رابطہ ہوا جس  کے دوران  ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا  مولانا فضل الرحمان نے الطاف حسین سے ہونے والی گفتگو سے اسحاق ڈار کو آگاہ کیا۔ مولانہ فضل الرحمان  نے  کہا کہ وزیر اعظم ایم کیوایم  کے وفد کو ملاقات کا موقع دیں۔