Sunday, May 12, 2024

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم فراڈ کیس، نیب نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم فراڈ کیس، نیب نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا
December 28, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم فراڈ کیس میں نیب نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن پر شہریوں سے 20 ارب روپے بٹورنے کا الزام ہے۔ نیب حکام کے مطابق فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میکسم گروپ کے چودھری تنویر اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے 10 ہزار سے زائد الاٹیز سے 20 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی تھی جبکہ ہاؤسنگ اسکیم کیلئے ایس بی سی اے، کے ڈی اے اور ایم ڈی اے سے منظوری بھی نہیں لی گئی تھی۔ نیب حکام کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم کی جگہ پر 5 سال سے کام بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ نیب نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم سمیت میکسم گروپ کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔