Friday, May 17, 2024

فضائی مشن کی کامیابی کے لیے’’ لانگ شاٹ ‘‘ ڈرون پر کام شروع

فضائی مشن کی کامیابی کے لیے’’ لانگ شاٹ ‘‘ ڈرون پر کام شروع
February 12, 2021

واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک) امریکا کے دفاعی تحقیق کے ادارے ’ ڈارپا ‘ نے نئے ڈرون ’’ لانگ شاٹ ‘‘ پر کام شروع کردیا ہے، یہ میزائلوں سے لیس ہوگا اور بلندی پر اڑتے کسی طیارے سے اسے چھوڑا جا سکے گا۔

اس نئے ڈرون پر ابتدائی طور پر کام اور ڈیزائن کا ٹھیکہ تین بڑے اداروں کو سونپا گیا ہے، جن میں جنرل اٹامکس، لاک ہیڈ مارٹن اور نارتھروپ گرومین شامل ہیں۔

ڈارپا کی پریس ریلیز کے مطابق ’لانگ شاٹ‘ یعنی غیر انسان بردار طیارے کا مقصد فضائی مشن کی طویل فاصلوں تک رسائی اور کامیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ اہم طیاروں اور پائلٹس کو نقصان سے بچانا ہے۔