Thursday, March 28, 2024

فضائی حملوں کے باعث باغیوں نے ایئر بیسز کا کنٹرول چھوڑ دیا:سعودی عرب

 فضائی حملوں کے باعث باغیوں نے ایئر بیسز کا کنٹرول چھوڑ دیا:سعودی عرب
March 29, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے کہا ہے کہ یمن میں فضائی حملوں کے باعث باغیوں نے ہوائی اڈوں اور ایئر بیسز کا کنٹرول چھوڑ دیا ہےجبکہ ان فضائی حملوں میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔ سعودی فوج کے بریگیڈیئر جنرل احمد بن حسین کے مطابق چار روزہ کارروائی کے دوران باغیوں کے ہتھیاروں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باغیوں کے ہاتھ لگنے والے سکڈ میزائل خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں اور ان میزائلوں کو بھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ یمن میں جاری فضائی آپریشن میں سعودی عرب سمیت دس ملکوں کی فضائیہ شامل ہےجبکہ سعودی عرب نے زمینی کارروائی شروع کردی ہے تاہم یمن میں حکومتی ملیشیا بھی باغیوں کے ساتھ برسرپیکار ہے۔