Friday, April 19, 2024

فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں سب سے آگے

فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں سب سے آگے
November 14, 2020

لاہور ( 92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں سب سے آگے، اسموگ کے چھائے ہوئے بادلوں نے فضا کوگردآلود بنادیا، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کاسامناہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور اسموگ کی لپیٹ میں آگیا ،  دن بھر شہر  کی فضا پرچھائی رہنے والی اسموگ  کاسلسلہ ابھی تک بھی جاری ہے ، آلودگی کی عالمی ریٹنگ میں نمبرون لاہور شہرمیں شام کے وقت سرکاری ایئرکوالٹی انڈیکس چارسوپچیس ہوگیا۔

گجومتہ میں ایئرکوالٹی انڈیکس دوسواکسٹھ،ٹاؤن ہال دوسوچھبیس،جیل روڈ پر ایئرکوالٹی انڈیکش ایک سوپچپن  ریکارڈ کیاگیا ، سب زیادہ آلودگی کی شرح دلوخرد ریکارڈ ہوئی جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس چارسوپچیس تک ریکارڈ کیا گیا ۔

فضاپرچھائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کاسامنا ہے ۔ سڑکوں پر چھائی اسموگ کی وجہ سے سہ پہرکوہی حدنگاہ بہت کم ہوگیا اورڈرائیورز کولائٹس چلاکرڈرائیونگ کرنا پڑرہی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نےاتوارسے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید بھی سنائی ہے ۔