Monday, May 6, 2024

فضائی آلودگی میں عالمی سطح پر لاہور 236 انڈیکس کےساتھ دوسرے نمبر پر موجود

فضائی آلودگی میں عالمی سطح پر لاہور 236 انڈیکس کےساتھ دوسرے نمبر پر موجود
December 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔

عالمی سطح پر تازہ ترین رینکنگ میں کابل 249 انڈیکس کے ساتھ پہلے اور لاہور 236 انڈیکس کےساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کے شہروں میں بہاولپور اور گوجرانوالہ کی فضا لاہور سے زیادہ آلودہ قرار دی گئی۔

فضائی آلودگی میں لاہور آج بھی دنیا کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں کرانے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق عالمی درجہ بندی میں افغان دارالحکومت کابل دنیا کا سب سے آلودہ شہر ریکارڈ کیا گیا جہاں پر انڈیکس 249 ہے۔ لاہور  238 ایئر انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ فہرست میں  بھارتی شہر کولکتہ 226 ایئر انڈیکس کے ساتھ تیسرے اور  نئی دہلی 199 ایئر انڈیکس  کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی کا نمبر 10واں ہے۔ جہاں ایئر انڈیکس 166 ریکارڈ  کیا گیا ہے۔