Friday, April 26, 2024

فصلوں کو پانی دینے کیلئے ہڑپہ کے عجائب گھر سے کھالا نکال لیا گیا، تاریخی آثار انتظامیہ کی نااہلی سے خراب ہونے لگے

فصلوں کو پانی دینے کیلئے ہڑپہ کے عجائب گھر سے کھالا نکال لیا گیا، تاریخی آثار انتظامیہ کی نااہلی سے خراب ہونے لگے
May 18, 2015
ساہیوال (92نیوز) ہڑپہ کا تاریخی عجائب گھر بھی زبوں حالی کا شکار ہوگیا، میوزیم کے درمیان سے ہی فصلوں کو پانی دینے کےلئے کھالا گزرنے لگا جس سے دریافت شدہ آثار بھی خراب ہونے لگے۔ ہڑپہ کا تاریخی عجائب گھر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے خراب ہوتا نظر آرہا ہے۔ سینکڑوں سال قدیم درختوں کو بھی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کاٹا جانے لگا۔ نشے کے عادی افراد نے بھی میوزیم کے باہر ڈیرے ڈال لئے۔ اس تاریخی عجائب گھر کو دیکھنے آنے والوں کےلئے پینے کے پانی کا انتظام نہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی نوادرات بھی چوری ہو چکی ہیں۔ میوزیم کی حدود میں واقع نوگز مزار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اس علاقے سے ایک قدیم جیل کے بھی آثار ملے مگر انتظامیہ نے اس تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کےلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ ہڑپہ عالمی سطح میں بھی مقبول ہے۔ آثار قدیمہ کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حکومت عملی اقدامات نہیں کر رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کےلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔