Friday, May 10, 2024

فش ہاربر کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی ، 10 لانچیں بھی جل گئیں

فش ہاربر کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی ، 10 لانچیں بھی جل گئیں
December 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے فش ہاربر کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی ، ہوٹل اور کروڑوں روپے مالیت کی دس لانچیں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ گزشتہ رات فش ہابر برتھ نمبر 5 کو پر ایک ہوٹل میں موجود تیل کے ڈرم میں اچانگ آگ لگی  ، بھڑکتے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں کھڑی لانچوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کی شدت کے باعث کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ کے پی ٹی اور پاکستان بحریہ کے فائر ٹیندرز بھی موقع پر پہنچے  ، لیکن دہکتے شعلوں نے 10 لانچیں اور 2 ہوٹلوں کو جلاکر راکھ کردیا ۔ لانچوں کے ایک مالک نے نقصان کی ذمہ داری فائر ٹینڈرز کی تاخیر سے آمد کو قرار دیا  جبکہ سکیورٹی انچارج نے ہوٹل میں سلنڈرز کی موجودگی پر سوال اٹھادیا ۔ کے پی ٹی، پاک بحریہ اور کے ایم سی کے 12 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے میں 5 گھنٹے لگے  ، ہوٹل پر ملازمین اور لانچوں پر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔