Friday, April 26, 2024

فش فارمنگ کیلئے ملک بھر میں پروسیسنگ یونٹس لگا نے کا فیصلہ

فش فارمنگ کیلئے ملک بھر میں پروسیسنگ یونٹس لگا نے کا فیصلہ
July 18, 2019
اسلا م آباد(ویب ڈیسک ) حکومت نے ملک بھر میں فشریز کے شعبے کی ترقی اور پیداواربڑھانے کیلئے چاروں صوبوں میں فش پروسیسنگ یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کا مقصد فشریز کے شعبے کی پیداوار کو فروغ دینا ہے اور فشریز فارمنگ سے وابستہ افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔ منصوبے پر6 ارب روپے خرچ کئے جا ئینگے  ،  دستیاب دستاویزات کے مطابق حکومت نے ملک میں مچھلی کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے 4 سالہ پروگرام شروع کرنے جارہی ہے ۔ یہ منصوبہ وفاق اور صوبوں کے درمیان شیئرنگ کی بنیادوں پر ہوگا جس کیلئے وفاقی حکومت ایک ارب 31کروڑ روپے جبکہ صوبائی حکومت پنجاب 2 ارب 42 کروڑ، صوبائی حکومت سندھ 57 کروڑ روپے سے زائد کی رقم فراہم کر یگی۔اس کے علاوہ نجی شعبہ اس منصوبے کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی معاونت فراہم کر یگا۔ منصوبہ کے تحت ملک بھر میں فش اور جھینگا ہیچریز قائم کی جائیں گے اور فشریز کے شعبے کی بہتری کیلئے ماڈل فارمز اور ریسرچ سنٹر بھی قائم کئے جا ئینگے ۔ دستاویز کے مطابق فشریز کے شعبہ میں ترقی اور بہتری کی وسیع گنجائش موجود ہے جس کی موجودہ برآمدات 250 ملین ڈالر ہیں جن میں کئی ملین ڈالر اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ مچھلی کی افزائش کیلئے جدید طریقوں کو اپنایا جا ئیگا ۔ منصوبے کے تحت فشریز کے شعبے میں جدت لانے کیلئے رورل بزنس حب قائم کئے جا ئینگے او ر فارمرز کو جھینگا فارمنگ کے فروغ کیلئے امداد فراہم کی جا ئیگی۔