Tuesday, April 30, 2024

فزیو بریڈلے رابنسن کا پی سی بی سے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ

فزیو بریڈلے رابنسن کا پی سی بی سے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ
December 17, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فزیو بریڈلے رابنسن نے پی سی بی کے ساتھ معاہدے میں تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو بریڈلے رابنسن کا پی سی بی سے معاہدہ ختم ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بریڈلے نے محمد اکرم اور اینڈی فلاور کے ساتھ پی ایس ایل میں پشاور ٹیم کو جوائن کیا ہے جس کے باعث انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بطور فزیو معاہدے میں تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے بعد وہ پاکستان سپر لیگ کو جوائن کریں گے اور اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔