Tuesday, April 23, 2024

فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا درخشاں باب، کموڈور اظفر ہمایوں

فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا درخشاں باب، کموڈور اظفر ہمایوں
August 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کموڈور اظفر ہمایوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا نیا اور درخشاں باب ہے۔ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فریگیٹ جہاز ، تیاری ، پاک چین دفاعی تعاون ، درخشاں باب ، کموڈور اظفر ہمایوں ، اسلام آباد ، 92 نیوز ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا۔ جس میں پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فریگیٹ جہاز ، تیاری ، پاک چین دفاعی تعاون ، درخشاں باب ، کموڈور اظفر ہمایوں ، اسلام آباد ، 92 نیوزترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ جہاز ہر قسم کے جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔ تقریب میں چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین, دیگر عہدیداران اور پاک بحریہ کے حکام بھی شریک تھے۔