Friday, April 26, 2024

فرینکفرٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی

فرینکفرٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی
September 28, 2019
فرینکفرٹ (92 نیوز) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کا اہتمام پاک جرمن پریس کلب کی جانب سے کیا گیا، لارڈ نذیر احمد نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کےخلاف دنیا بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں جرمنی کے علاوہ فرانس اور بیلجیئم سے بھی لوگوں نے شرکت کی جبکہ ریلی کی قیادت لارڈ نذیر احمد نے کی۔ احتجاجی ریلی میں بچوں کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارتی ظلم کا شکار ہونےوالے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا، سکھ کمیونٹی کے علاوہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد احتجاجی ریلی میں شریک ہوئے اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے بدترین کرفیواور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ اس موقع پرمظاہرین نے بھارت کےخلاف شدید نعرے بازی کرکے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔اس موقع پر فضا مودی مخالف اورکشمیرکےحق میں نعروں سے گونجتی رہی پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کے افرادنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دنیاکوبھارتی بربریت کا نوٹس لیناہوگا، کشمیردنیاکے سب سے بڑے قیدخانے میں مشکلات کاشکارہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی کال پردنیابھرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا سلسلہ جاری ہے،یورپی پارلیمنٹ سے لےکر برطانوی سیاسی ایوانوں تک کشمیرکی گونج سنائی دے رہی ہے۔ ریلی مین ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر فرینکفرٹ شہر کے وسط میں اختتام پذیر ہوئی۔