Sunday, September 8, 2024

فرینکفرٹ ، حکام کا مقامی بینک کی چھ مختلف برانچوں پر چھاپہ

فرینکفرٹ ، حکام کا مقامی بینک کی چھ مختلف برانچوں پر چھاپہ
November 30, 2018
فرینکفرٹ (92 نیوز) جرمن پولیس نے فرینکفرٹ میں مقامی بینک کی چھ برانچوں پرچھاپے مارے ہیں۔ منی لانڈرنگ اور آف شور کمپنیوں کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ فرینکفرٹ پولیس نے دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ہمراہ مقامی بینک کی مختلف برانچوں پر چھاپہ مار کرریکارڈ چیک کیا۔ جرمن حکام پاناما پیپرز میں منی لانڈرنگ اور آف شور کمپنیوں کی نشاندہی کے بعد کارروائی کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق بینک کے دو نامعلوم ملازمین پربے نامی اکاؤنٹ بنانے کا الزام ہے۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹ آف شور کمپنیاں بنانے کیلئے استعمال ہوئے۔ سال دوہزار تیرہ سے دو ہزار اٹھارہ کے دوران ان بے نامی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کی گئی۔