Sunday, May 19, 2024

فرینکفرٹ ، بھارتی یوم جمہوریہ پر شدید احتجاج کیا گیا

فرینکفرٹ ، بھارتی یوم جمہوریہ پر شدید احتجاج کیا گیا
January 27, 2019
فرینکفرٹ  ( 92 نیوز) جرمن شہر فرینکفرٹ میں بھی بھارتی یوم جمہوریہ پر شدید احتجاج کیا گیا ۔ جرمن شہر فرینکفرٹ میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے ببر خالصہ جرمنی ،انٹر نیشنل سکھ فیڈریشن جرمنی،سکھ فیڈریشن جرمنی،سومنی اکالی دل جرمنی،ریشم سنگھ ببر،صدر ببر خالصہ فیڈریشن جرمنی،لکھویندر سنکھ ملی ،صدر انٹر نیشنل سکھ فیڈریشن گرمیت سنگھ، صدرسکھ فیڈریشن جرمنی،سوہن سنگھ کنگ،صدر سومنی اکالی دل جرمنی سمیت سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف احتجاج کی قیادت چوہدری پرویز اقبال  لوہسر چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ اور عنصر بٹ صدر ای یو پاک فرینڈ فیڈریشن شپ فیڈریشن جرمنی نے کی۔ احتجاج میں شریک کشمیری اور سکھ کمیونٹی کے افراد نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی ظلم وستم کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج میں انڈیا دہشت گرد، مودی دہشت گرد ،انڈین آرمی دہشت گرد کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کرتے رہے۔ یہ یورپ میں ہونے والا پہلا احتجاج ہے جس میں پاکستانی کشمیری اور سکھ کمیونٹی یک زبان بھارتی ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔ مظاہرے کے اختتام پر قاری صدیق پتھروی صاحب نے اجتماعی دعا کروائی ۔