Monday, May 13, 2024

فرینڈلی فٹ بال میچ، ارجنٹینا کی برازیل کو شکست، میسی کی شاندار پرفارمنس

فرینڈلی فٹ بال میچ، ارجنٹینا کی برازیل کو شکست، میسی کی شاندار پرفارمنس
November 16, 2019
ریاض (92 نیوز) ارجنٹینا نے فرینڈلی میچ میں برازیل کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے دی، 3 ماہ بعد ٹیم کا حصہ بننے والے لیونل میسی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول لیونل میسی نے کیا، میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھتے بھی دکھائی دئیے۔ ارجنٹائن اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا 3 ماہ کی پابندی کے بعد ٹیم میں شاندار کم بیک ہوا، سعودی عرب میں کھیلے جانے والے فرینڈلی میچ میں ارجنٹینا نے برازیل کویکطرفہ مقابلے میں ایک، صفر سے مات دے دی۔ دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور کھلاڑی آپس میں الجھتے نظر آئے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسر سے چھینا جھپٹی کرتے رہے۔ دس ویں منٹ میں برازیل کی ٹیم کو گول کرنے کا موقع ملا لیکن برازیلین کھلاڑی گبرئیل پینلٹی پرگول کرنے میں ناکام رہے۔ تیرہویں منٹ میں ارجنٹینا کی ٹیم کو پیلنٹی ملی جس کا اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے گول اسکور کیا جو ارجنٹائن ٹیم کی جیت کا سبب بنا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں اور ارجنٹینا کی ٹیم نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔